25 اگست 2015 - 22:11
شام: فرانسیسی صدر کا بیان ملک میں مداخلت

شام نے فرانسیسی صدر کے بیان کو اپنے ملک کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے منگل کے دن فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے شام مخالف بیان کی مذمت کی۔ شام کی وزارت خارجہ کے ذریعے کا کہنا تھا کہ اس بیان سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ پیرس شامی عوام کے قتل عام کے سلسلے میں دہشت گردوں کی مسلسل مدد کر رہا ہے اور وہ ان مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے اس ذریعے نے شام کے بحران سے متعلق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے منگل کے دن کے بیان کو شام کے داخلی امور میں مداخلت سے تعبیر کیا اور کہا کہ فرانسوا اولاند کو فرانسیسی عوام میں مقبولیت حاصل نہیں ہے اور ان کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اس لئے ان کو اپنے آپ کو ہی نصیحت کرنی چاہئے۔ شام کی وزارت خارجہ کے ذریعے کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی حکومت کو جان لینا چاہئے کہ اگر اس نے اپنے مواقف پر اصرار کیا تو شام کی حکومت اپنے ملک کے بحران کے کسی بھی سیاسی حل میں پیرس کے کردار کے ساتھ موافقت نہیں کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲