اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے پیر کے روز تہران میں ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ حکومت برطانیہ کو ماضی میں ایران کے داخلی امور میں مداخلت سے متعلق اپنی روش اور رویے میں تبدیلی لانی چاہئے- انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو یہ احساس نہ ہو کہ ان کے بارے میں حکومت برطانیہ کی روش اور رویہ غیر دوستانہ اور مبہم ہے- ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں نیا باب کھولنے کی کوشش پر مبنی برطانوی حکومت کی روش میں تبدیلی سے متعلق برطانوی وزیر خارجہ کی وضاحت کو مثبت قرار دیا- انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ برطانیہ اپنی ماضی کی پالیسیوں کے بارے میں ایرانی عوام کی منفی سوچ کو دور کرنے کے لئے باہمی مفادات اور عملی اقدام پر مبنی نئی روش پر عمل کرے گا- اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے تہران میں برطانوی سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیا باب کھلنے کی راہ میں ایک نئے قدم سے تعبیر کیا- انہوں نے کہا کہ ویانا ایٹمی معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کی نئی راہیں کھلی ہیں- برطانوی وزیر خارجہ نے ا س بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام میں برطانیہ کی گزشتہ پالیسیوں کے بارے میں منفی سوچ پائی جاتی ہے، کہا کہ ماضی کا اسیر نہیں رہنا چاہئے اور قومی مفادات کے لئے آگے کی طرف بڑھنا چاہئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲