24 اگست 2015 - 09:54
یمن میں کلسٹر بموں کا استعمال، امریکا کی پردہ پوشی

یمن پر جاری سعودی عرب کے حملوں میں کلسٹر بموں کے استعمال پر امریکا پردہ ڈال رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر کلسٹر بموں کا استعمال مناسب طریقے سے ہو تو ان کا استعمال قانونی ہتھیار کے طور پر جائز ہے- جان کربی نے کہا کہ اگر کلسٹر بموں کا صحیح استعمال ہو تو ان کے استعمال کے قوانین موجود ہیں اور یقینی طور پر ایسا استعمال جائز ہے- ادھر ہیو من رائٹس واچ کے آرمز ڈویژن کے ڈائریکٹر اور کلسٹر اسلحہ جات اتحاد کے سربراہ اسٹیو گوس نے آئندہ ماہ کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی کے کنونشن، سی سی ایم، کے رکن ممالک کی کانفرنس کے انعقاد کی خبر دی ہے- اسٹیو گوس کے مطابق اس کانفرنس کے شرکا کی طرف سے کلسٹر بموں کے عمدا" استعمال کے سبب سعودی عرب کی مذمت کئے جانے کا امکان ہے- واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ یمن پر ہونے والے حملوں میں کلسٹر بموں کے استعمال کی وجہ سے ایک بچے سمیت عام شہریوں کی ایک تعداد زخمی ہوئی ہے-

.......

/169