18 اگست 2015 - 08:49
ایران دنیا کے مظلوموں کی حمایت پر زور دیتا ہے : آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، عالمی سامراج کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت کی پالیسی پر زور دیتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کے دن تہران میں عدلیہ کے اعلی عہدیداروں کے اجلاس میں کہا کہ عالمی سامراج بالخصوص امریکہ کو یہ جان لینا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، دنیا کے مظلوموں کا دفاع کرتی رہے گی اور یہ دفاع جاری رہے گا۔ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے امریکہ کی جانب سے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ یہ سوچتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران حزب اللہ، شام کی استقامت، حماس اور فلسطین کی حمایت سے دستبردار ہو جائے گا تو وہ غلطی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران پر دباؤ ڈالنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جب بھی علاقے میں مداخلت کی اس کے حصے میں صرف نفرت ہی آئی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169