18 اگست 2015 - 08:15
یمنی عوام نے منصور ہادی کے خلاف اپنے مخلفت کا اعلان کیا

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی مفرور اور سابق صدر منصور ہادی کے کسی سیاسی کردار کی مخالف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن علی ہاشم الحوثی نے پیر کو فارس نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن کے بحران کا کوئی سیاسی حل نکالا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصار اللہ ہرگز اس بات کا موقع نہیں دے گی کہ مفرور اور سابق صدر منصور ہادی، دوبارہ سعودی عرب کے اہداف کی راہ میں کوئی کردار ادا کر سکیں۔ علی ہاشم الحوثی نے کہا کہ یمن کے عوام گذشتہ دہائیوں سے آل سعود کے مذموم اہداف سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے یمن کے عوام اور تمام فعال سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ، اپنے ملک پر آل سعود کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملک اور قومی میراث کو بچانے کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھیں۔ ادھر تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح العماد نے سعودی عرب اور سامراج کے ایجنٹوں کے مقابلے میں یمنی قوم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اب بڑے دشوار دن دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ سعودی عرب کے خلاف یمنینوں کی حقیقی جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے چھبیس مارچ سے یمن پر حملے شروع کر رکھے ہیں اور وہ، یمن کا سمندری فضائی اور زمیںی محاصرہ کر کے مظلوم یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد بھی نہیں پہنچنے دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169