15 اگست 2015 - 18:16
مجمع جہانی اہلبیت(ع) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آیت اللہ بشیر نجفی کے پیغام کی قرائت

مجمع جہانی اہلبیت(ع) کی جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس اور امام سجاد علیہ السلام پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا پیغام پڑھا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجمع جہانی اہلبیت(ع) کی جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس اور امام سجاد علیہ السلام پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا پیغام پڑھا گیا۔
آیت اللہ بشیر نجفی کا یہ پیغام جو ان کے فرزند ارجمند کے ذریعے پڑھا گیا اس میں کہا گیا ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی جو دین اسلام اور فکر اہلبیت(ع) کی نشر و اشاعت کی راہ میں کوشاں ہے عمل صالح کے مفہوم کا صحیح مصداق ہے۔
اس پیغام میں مزید آیا ہے کہ عالمی استکبار نے اسلام سے منسوب بعض شدت پسندوں کو خرید لیا ہے اور انہیں مسلح کر کے مسلمانوں کے قتل عام پر لگا دیا ہے۔ عالمی استکبار مسلمانوں کے سرمائے مخصوصا تیل سے خود انہیں کے قتل کا سامان فراہم کر رہا ہے۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا ہے: تکفیری ٹولوں کا مقابلہ کرنا ضروری ہے اور جو کچھ ہمارے پاس ہے اسے اس ناسور کی بیخ کنی پر صرف کرنا ہو گا۔ اور اپنے علاقے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ہر چند کوشش کرنا ہو گی، خداوند عالم نے قرآن کریم میں نصرت اور کامیابی کا وعدہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ مجمع جہانی اہل بیت(ع) کی جنرل اسمبلی کا چھٹا اجلاس آج ہفتے کے دن تہران میں شروع ہوا ہے جس میں ایک ہزار کے قریب اہل تشیع کی اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲