اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسلہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے میڈیا امور کے سربراہ سعید مموزینی نے کہا ہے کہ داعش سے وابستہ دو گروہوں میں لوٹے ہوئے جنگی ساز و سامان کی تقسیم پر پیش آنے والے اختلافات کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں موصل کے مشرقی علاقے میں ہوئیں جن میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ داعش کے دھڑوں کے درمیان عام طور سے لوٹے ہوئے جنگی ساز و سامان اور قید کی گئی خواتین کی خرید و فروخت کے بارے میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ان چھڑپوں میں اب تک دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے جون دو ہزار چودہ میں عراق کے شمالی شہر موصل پر قبضہ کیا تھا۔ اس شہر پر داعش کے قبضے کے بعد شدید انسانی اور سیکورٹی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲