اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں کی جامع مسجد میں گرینیڈ دھماکے سے 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں.اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیاں کی جامع مسجد میں دھماکہ اُس وقت ہوا جب نمازی،فجر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے.ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق دھماکہ خیز مواد مسجد کے احاطے میں ایک دھاتی گلاس میں رکھا گیا تھا، جب ایک نمازی نے گلاس کو اٹھا کر سیدھا رکھنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا.زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲