اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے-
ڈاکٹر علی لاریجانی نے غاصب صیہونی حکومت کی مسلط کردہ تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے یہ مبارک باد پیش کی ہے- رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قدس کے غاصبوں پر کامیابی حزب اللہ کے جانبازوں کی ایثار و قربانی، خاص طور سے شہید ہونے والوں اور لبنان کے عوام کی ناقابل بیان شجاعت و بہادری نیز آپ اور لبنان کے باشعور حکام کی رہنمائی و قیادت کی وجہ سے حاصل ہوئی- قابل ذکر ہے کہ چودہ اگست صیہونی حکومت کی مسلط کردہ تینتیس روزہ جنگ میں لبنانی عوام کی مزاحمت و استقامت کی کامیابی کی سالگرہ کا دن ہے- چودہ اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی استقامت کے دن کا نام دیا گیا ہے- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے تیرہ جولائی دو ہزار چھے کو لبنان پر حملہ کرکے تینتیس روزہ جارحیت کا آغاز کیا تھا لیکن اس جنگ اور جارحیت کے دوران یہ غاصب حکومت اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکی تھی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲