13 اگست 2015 - 10:12
مجمع جہانی اہلبیت(ع) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ۵۰ خواتین کی شرکت متوقع

محترمہ ایران رکن آبادی نے جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں خواتین کی شرکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار جنرل اسبملی کے اس اجلاس میں دنیا بھر سے ۵۰ خواتین شرکت کر رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجمع جہانی اہلبیت(ع) میں شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ ایران رکن آبادی نے جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں خواتین کی شرکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار جنرل اسبملی کے اس اجلاس میں دنیا بھر سے ۵۰ خواتین شرکت کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس اجلاس میں خواتین کی شرکت کے مقصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  خواتین چونکہ سماج کا ایک ترین حصہ ہوتی ہیں اور جو خواتین اپنے اپنے علاقے میں دینی فعالیت میں مصروف ہیں اور اپنے سماج کی تربیت میں کسی حد تک کردار رکھتی ہیں وہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا رکن ہیں اور انہیں اس اجلاس میں دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں موجودہ مشکلات کو بیان اور ان کا راہ حل تلاش کرنے کے علاوہ عالم اسلام میں خواتین کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں ایک دوسرے سے گفتگو کریں۔
محترمہ رکن آبادی نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں خواتین سے مخصوص مختلف عناوین پر نشستیں منعقد کی جائیں گی  جن میں وہ حالات حاضرہ کے بارے میں اپنے اپنے نظریات پیش کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲