13 اگست 2015 - 09:59
بغداد کے شیعہ نشین علاقے میں بھیانک دھماکہ، ۷۷ شہید اور ۲۰۰ زخمی+ تصاویر

عراق کے دار الحکومت بغداد کے علاقے صدر میں آج بروز جمعرات کو ایک بھیانک دھماکے میں ۷۷ افراد شہید اور ۲۰۰ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دار الحکومت بغداد کے علاقے صدر میں آج بروز جمعرات کو ایک بھیانک دھماکے میں ۷۷ افراد شہید اور ۲۰۰ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، عراقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے شیعہ نشین علاقے میں واقع ایک بھیڑ بھاڑ والے شہر میں دھماکہ خیر مواد سے بھرے ایک ٹریک کے دھماکے سے ۲۷۷ افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
طبی امداد رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ اس کے دور دور تک کوئی چیز سالم نہیں بچی ہے اور مزید جانی نقصان کا احتمال پایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران خطرناک ترین دھماکہ ہے۔
واضح رہے کہ بغداد کے علاقے صدر میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہےاور دھشتگرد اکثر اس علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے اس حملے کی ذمہ دار قبول کر لی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲