اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے ایک ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
لبنان كے دارالحكومت بيروت ميں ہونے والي اس ملاقات كے دوران نائب وزير خارجہ حسين امير عبداللهيان اور بيروت ميں تعنيات ايراني سفير محمد فتحعلي بھي موجود تھے.
لبناني ذرائع ابلاغ كے مطابق، ظريف اور نصراللہ نے تازہ ترين علاقائي اور بين الاقوامي پيش رفت اور لبنان، ايران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خيال كيا.
اس موقع پر ايراني وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران لبناني عوام كے مطالبات كي حمايت كرتا ہے اور ہر وقت لبنان كي عوام كے ساتھ تعاون كے لئے تيار ہے.
ايراني وزير خارجہ كي آج لبناني وزير دفاع سمير موقبل كے ساتھ ملاقات متوقع ہے.
ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف ايك اعلي وفد كي قيادت ميں منگل كے روز لبنان كے دارالحكومت بيروت پہنچے تھے.
ڈاکٹرجواد ظريف لبنان كے دورے كے بعد شام، پاكستان، بھارت اور روس كا دورہ بھي کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲