12 اگست 2015 - 10:16
ایران اور افغانستان کے مابین پروازوں میں اضافہ

ایران اور افغانستان کے مابین مسافر بردار طیاروں کی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنس۔ابنا۔ افغانستان کے سول ایویئیشن کے ادارے نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ کابل اور تہران کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ایران اور افغانستان کے مختلف شہروں کے مابین مسافر بردار طیاروں کی پروازوں کی تعداد چھے سے بڑھا کر نو تک پہنچ جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت مسافروں کی آمد و رفت، دو ایرانی اور دو افغان کمپنیوں کے توسط سے انجام پائے گی۔ ایرانی ایرلائن کمپنیوں کو کابل، ہرات، قندہار اور مزار شریف سے مسافروں کو اٹھانے کی اجازت ملی ہے جبکہ افغان کمپنیاں مشہد اور تہران کے علاوہ، چابہار، بندرعباس، زاہدان، بیرجند اور جزیرہ کیش کے لئے اپنی پروازیں برقرار کر سکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲