اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے اسلامی کتابوں کی نمائش لگائی جو کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے مورد استقبال واقع ہوئی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس نمائشگاہ میں ۱۷۰۰ مختلف عناوین پر کتابیں پیش کیں جو دنیا کی ۵۵ زندہ زبانوں میں تالیف اور ترجمہ ہوئی ہیں۔



واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں ڈاکٹروں کی آٹھویں عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ۳۰۰ سے زیادہ مسلمان اور شیعہ ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲