10 اگست 2015 - 14:22
تیونس میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع کارروائی شروع

تیونس کے سرکاری ذرائع نے تیونس کے مغرب میں کئی دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس اور خصوصی کمانڈوز نے اتوار کی رات کو ملک کے مغربی صوبے القصرین کے ایک پہاڑی علاقے "جبل سمامہ" میں کارروائی کر کے ایک الجزائری دہشت گرد کو ہلاک کر دیا- اس بیان کے مطابق اس کارروائی میں کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں- تیونس کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کا ایک الجزائری سرغنہ ہلاک ہوا ہے اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے- قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جون میں سوسہ علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد، جس میں اڑتیس افراد مارے گئے تھے، تیونس میں خصوصی کماںڈو فورس نے فوج کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف وسیع کارروائی شروع کر رکھی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169