10 اگست 2015 - 12:08
پاکستان؛ ۱۲ طالبانی دھشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے 12 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے 12 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہنگو میں وہابی کالعدم دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان کے 12 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سکیورٹی اہلکاروں کے سپرد کردیا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی طالبان  اور اورکزئی ایجنسی کے اسلم فاروقی گروپ سے ہے اور یہ لوگ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲