10 اگست 2015 - 10:26
کشمیر میں ہندوستانی فوج کی تازہ کاروائی، دو افراد ہلاک

کشمیرمیں ہندوستانی فوجیوں نے ریاست میں تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 علیحدگی کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کشمیری ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوجیوں نے ریاست میں تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 علیحدگی کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں کوٹنگڈار میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیاگیا۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل این این جوشی نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ جھڑپ ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں کوپاگلی میں ہوئی جبکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲