9 اگست 2015 - 14:59
فلسطین میں 18 ماہ کے شہید بچے کا باپ بھی شہید ہوگیا

فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے چند روز قبل فلسطینیوں کے گھروں کو نذرآتش کرنے کے دوران آگ میں جل کر شہید ہونے والے 18 ماہ کے بچے کا باپ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے چند روز قبل فلسطینیوں کے گھروں کو نذرآتش کرنے کے دوران آگ میں جل کر شہید ہونے والے 18 ماہ کے بچے کا باپ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے اسرائیل میں قیام پذیرفلسطینیوں کے گھر حملہ کرکے گھر جلا دیئے گئے تھے جس کے نتیجے میں 18 ماہ کا معصوم بچہ شہید ہوگیا تھا عالمی تنظیموں کی جانب سے بھی معصوم بچے کو جلائے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی جب کہ شدت پسند یہودیوں کے حملے میں بچے کے والد بھی شدید زخمی ہوگئے تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

.......

/169