9 اگست 2015 - 06:19
نوری المالکی نے حیدر العبادی کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی

عراق کے نائب صدر نے اپنے ملک میں عوامی احتجاج سے ناجائز فائدہ اٹھائے جانے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی نائب صدر نوری المالکی نے تمام گروہوں کی جانب سے وزیراعظم حیدر العبادی کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے حالیہ احتجاج سے ناجائز فائدہ اٹھانے سے متعلق عراق کے دشمنوں کی سازش سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا-
عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی حکومت، عوامی مظاہروں کی آزادی کے حق کا احترام کرتی ہے لیکن مظاہروں کو اس کے مقصد سے منحرف کرنے کے لئے مظاہرین میں شامل ہونے کے لئے عراق کے دشمنوں کی کوششوں کے سلسلے میں ہو شیار رہنے کی بھی ضرورت ہے، جیسا کہ ابھی حال ہی میں موصل اور الانبار میں ہوا- نوری المالکی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس نے مرجعیت یعنی بزرگ فقیہ کی آواز پر لبیک کہا اور وہ، اس وحشیانہ ترین یلغار کا مقابلہ کر رہی ہے کہ جس کا اس وقت نہ صرف عراق بلکہ پورے علاقے کو سامنا ہے.

.......

/169