اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان فوج کا ہیلی کاپٹر مانسہرہ کے علاقے لسان نواب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں پانچ میجروں سمیت 11 اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ یہ افسوسناک حادثہ مانسہرہ کے علاقے لسان نواب میں پیش آیا، جب آرمی ایوی ایشن سکوارڈن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین، علاقہ مکینوں کے مطابق، ہیلی کاپٹر کے زمین سے ٹکراتے ہی زوردار دھماکہ ہوا، اور ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ ہیلی کاپٹر حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اظہار افسوس کرتے ہوئے، مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ہے۔ شام چھ بجے پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر نے راولپندی سے گلگت ریسکیو مشن میں حصہ لینے کیلئے اڑان بھری کے راستے میں خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آ گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 12 اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں پانچ میجروں سمیت گیارہ اہلکار جانبحق ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲