5 اگست 2015 - 12:29
جوہری معاہدہ، خون شہداء کی برکت اور قوم کی مقاومت سے حاصل ہوا ہے: ظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کا مقصد اسلامی جمہوریہ کے پرامن جوہری حقوق کا حصول اور بین الاقوامی سطح میں ایرانی قوم کی عزت اور وقار کو اجاگر کرنا تھا جس میں ہم کامیاب رہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کا مقصد اسلامی جمہوریہ کے پرامن جوہری حقوق کا حصول اور بین الاقوامی سطح میں ایرانی قوم کی عزت اور وقار کو اجاگر کرنا تھا جس میں ہم کامیاب رہے ہیں.

يہ بات 'محمد جواد ظريف' نے اپنے نائب وزرائے خارجہ كے ہمراہ گزشتہ روز تہران ميں واقع خارجہ پاليسي كي اسٹراٹيجك كونسل كے اراكان اور سنئير قانوني ماہرين كے ساتھ ايك نشست ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل نے اپني قراردادوں ميں ايران مخالف اپني چھ قراردادوں كو منسوخ كرديا اور سلامتي كونسل كا يہ اقدام تاريخي ہے.
ظريف نے مزيد كہا كہ جوہري مذاكرات كے بعد معاہدے كي كاميابي ايراني قوم كي مزاحمت اور وطن عزيز كے شہيدوں كي بركت سے حاصل ہوئي ہے.
وزير خارجہ نے كہا كہ جوہري مذاكرات رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كي ہدايات اور ان كے احكامات كے مطابق آگے بڑھتے رہے تاہم سہريم ليڈر كي حمايت كے بغير مذاكرات ميں كاميابي ممكن نہيں تھي.
ايراني وزير خارجہ نے اس بات پر زور ديا كہ ايران مخالف پابنديوں سے مغربي ممالك كو مشكلات پيدا كئے اور يہ ممالك مايوس ہوگئے تھے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كي ترقي كے خلاف مغربي پابندياں ناكام ہوگئيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲