اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے صاحزادے مصفطفیٰ مہدی کی شادی کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد کے مقامی شادی ہال میں ہوئی، تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، پیر نوبہار شاہ، لال مسجد کے خطیب عامر صدیق، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعمیی اور علامہ حیدر علوی سمیت درجنوں سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اینکر پرسنز اور معروف صحافی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں جمہوری اسلامی ایران کے سفارت کار اور رائے زنی کے مسول نے بھی خصوصی شرکت کی۔ شادی کی تقریب میں علامہ امین شہیدی نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور فرداً فرداً ان کا شکریہ ادا کیا۔
.......
/169