4 اگست 2015 - 10:17
دہشتگرد گروہ داعش نے الانبارمیں 1500 مدارس کو تباہ کردیا

عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے صوبہ الانبارمیں 1500 مداس کو منہدم اور تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے صوبہ الانبارمیں 1500 مداس کو منہدم اور تباہ کردیا ہے۔صوبہ الانبار کونسل کے ترجمان عیدعماش کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 1500 مدارس کو تباہ و برباد کردیا ہے جن میں بعض مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ بعض کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔عراقی فورسز نے الانبار کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرنے کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز کررکھا ہے۔

.......

/169