4 اگست 2015 - 09:44
ایران کی مغرب پر انسانی حقوق کے غلط استعمال کرنے پر تنقید

ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے اپنے صربی ہم منصب 'لویکا داکیک' سے ملاقات میں مغربی ممالک کی طرف سے انسانی حقوق کے غلط استعمال کرنے پر شدید تنقید کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے اپنے صربی ہم منصب 'لویکا داکیک' سے ملاقات میں مغربی ممالک کی طرف سے انسانی حقوق کے غلط استعمال کرنے پر شدید تنقید کی.

ايراني وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ مغربي كي جانب سے انساني حقوق كے غلط استعمال كے پرانے طريقوں سے آزاد ممالك پر دباؤ ڈالنا نا قابل قبول ہے.
اس موقع پر دونوں ممالك كے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر كاروبار اور اقتصادي شعبوں ميں فروغ كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا.
محمد جواد ظريف نے لويكا داكيك كي جانب سے 14 ويں ايران صربي مشتركہ كميٹي كے انعقاد كا خير مقدم كيا.
اس تجويز كا خير مقدم كرتے ہوئے ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ اس سلسلے ميں ايران كے نجی اور سركاري شعبوں سے ايك اقتصادي وفد جلد بلغراد كا دورہ كرے گا.
صربي كے وزير خارجہ نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ سياسي، اقتصادي، اور پارليماني شعبوں ميں تعلقات ميں ايك نئے باب كھولنے كے لئے بلغراد تيار ہے.
انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران كو ويانا ميں ہونے والے تاريخي جوہري معاہدے ميں كاميابي پر مبارك باد پيش كي.

............

242