1 اگست 2015 - 18:59
ڈاکٹر علی لاریجان: ایٹمی مذاکرات میں ایران کے مقاصد حاصل ہوگئے

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ تہران نے ایٹمی مذاکرات میں اپنے مقاصد حاصل کرلئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتے کے روز ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کا مطالبہ یہ تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام، پوری طرح ختم کر دیا جائے اور اس کی بساط لپیٹ دی جائے لیکن ایٹمی مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مطالبہ اپنے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرانا اور پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرنا تھا- ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنے فوجی مراکز کا معائنہ قبول نہیں کرے گا اور ایران کسی کو بھی فوجی مراکز کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا-

.......

/169