اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی کے بیٹے نے موصوف کی نمائندگی کی طور پر ڈاکٹروں کی عالمی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام خاص طور پر اہل تشیع کے اندر دیگر میادین کے ساتھ ساتھ طبی میدان میں بھی عظیم صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جن سے پوری دنیا کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین علی نجفی نے اہل بیت اطہار(ع) کے علمی مقام اور اسلامی معاشرے کے اندر علمی ترقی کے راہوں میں اہل بیت(ع) کے کردار کو بیان کیا اور کہا: اللہ کا قرآن میں ارشاد ہے کہ اس نے انسان کو بہترین شکل و صورت کے ساتھ خلق کیا ہے لہذا صحت و سلامتی انسان کے لیے اس کا بہترین ہدیہ ہے جسے وہی سمجھ سکتا ہے جو اس سے محروم ہو۔ انہوں نے علم طب کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: ہمارے ڈاکٹروں کو اس میدان میں پہلے سے زیادہ پیشرفت اور ترقی کی راہیں ہموار کرنا چاہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ انسان کا نفس بھی سالم بدن میں سالم رہ سکتا ہے سالم بدن کے ساتھ ہی انسان عبادت اور بندگی کے امور انجام دے سکتا ہے لہذا اس عنوان سے ڈاکٹروں کا پیشہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے اس کانفرنس میں ۳۰۰ سے زائد شیعہ اور سنی ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲