31 جولائی 2015 - 09:07
اربعین پر کروڑوں زائرین کے لیے طبی امداد فراہم کرنا معمولی بات نہیں: حرم حضرت عباس(ع) کے نمائندے

انہوں نے مشہد مقدس میں ڈاکٹروں کی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مخصوصا مشہد کا شہر عالم اسلام میں خاص اہمیت کا حامل ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا میں حرم حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ کمیٹی کے ممبر سید عدنان الموسوی نے اربعین کے موقع پر ہونے والے زائرین کے عالم اسلام میں سب سے بڑے اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اربعین کے موقع پر کروڑوں زائرین کو طبی خدمات فراہم کرنا اہل تشیع کے اندر علم طب کے میدان میں پائی جانے والی اہم توانائی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مشہد مقدس میں ڈاکٹروں کی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مخصوصا مشہد کا شہر عالم اسلام میں خاص اہمیت کا حامل ہے اور اس کانفرنس کا اس شہر میں منعقد ہونا بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے اس کانفرنس میں ۳۰۰ سے زائد شیعہ اور سنی ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲