30 جولائی 2015 - 13:09
امریکی میں بسنے والے یہودی ایران جوہری معاہدے کے حامی: سروے

امریکی دارالحکومت 'واشنگٹن' میں واقع ایک یہودی تنظیم 'جی سٹریٹ' کے سروے کے مطابق امریکہ میں بسنے والے اکثریت یہودی اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری معاہدے کے حامی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی دارالحکومت 'واشنگٹن' میں واقع ایک یہودی تنظیم 'جی سٹریٹ' کے سروے کے مطابق امریکہ میں بسنے والے اکثریت یہودی اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری معاہدے کے حامی ہیں.

اس سروے كے نتائج وائس آف امريكہ كي ويب سائيٹ ميں شائع ہوئے جس ميں كہا گيا كہ 60 فيصد امريكي يہودي جوہري معاہدے كے حق ميں ہيں جبكہ 40 فيصد اس پيشرفت سے مخالفت كرتے ہيں.
40 سے كم عمر ركھنے والے امريكي يہودي زيادہ تر ايران جوہري معاہدے كي حامي ہيں مگر 40 سال سے زيادہ عمر كے يہودي بھي اس معاہدے كے حمايتي نظر آرہے ہيں.
امريكہ ميں بسنے والے 32 فيصد يہودي سمجھتے ہيں كہ ايران جوہري معاہدہ ايك اچھا سمجھوتہ ہے.
جي سٹريٹ تنظيم نے يہ سروے 21 سے 23 جولائي تك كيا جس ميں ايك ہزار افراد كي رائے لي گئي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲