اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے جمعرات کو تہران میں بین الاقوامی سائنسی لیگ کے آٹھویں دور کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں اس نکتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ طاقت کا اصلی سرچشمہ، علم ہے کہا کہ مغرب، اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں صرف اپنے مفادات کی فکر میں ہے- بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے میں ایک ہزار سے زائد بچوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ،یمن پر سعودی عرب کے ان حملوں کی حمایت کر رہا ہے- رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم، مغرب اور عالمی برادری کی خاموشی کی آڑ میں انجام پا رہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲