30 جولائی 2015 - 08:02
بحرین میں ہوئے دھماکے کی جمعیت الوفاق نے کی مذمت

بحرین کی جمعیت الوفاق نے منگل کے دن جزیرہ سترہ میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں اس بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے عوام کی، پرامن اور جمہوریت پسندانہ تحریک اور اس قسم کے واقعات میں کوئی مناسبت نہیں پائی جاتی۔ الوفاق پارٹی کے بیان میں تمام بحرینی جماعتوں اور گروہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے جارحانہ اقدامات سے گریز کریں تاہم اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ قانون اور اخلاقی مسائل کے دائرے میں امن پسندانہ مزاحمت جاری رہے گی اور بحرینی عوام ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کی تحریک پر شدت پسندی جیسے الزامات عائد کئے جا سکیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق سترہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اب تک کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم داعش دہشت گرد گروہ نے اعلان کیا تھا کہ کویت اور سعودی عرب کے بعد اگلی دہشت گردانہ کارروائی بحرین میں انجام دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲