اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی نے کہا کہ کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مسودے کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ عمل متانت، اتحاد اور سکون کے ماحول میں جاری رہے- کیوان خسروی نے ایران کے ایٹمی معاملے کی ماہیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کہ جو اس کونسل میں گزشتہ دس سال کا اصل موضوع رہا ہے، کہا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مسودے کے جائزے کے عمل میں پیش رفت سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲