اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے وزیر خارجہ الطیب البکوش نے کہا ہے کہ ہم شام کے ساتھ تعلقات ختم کرنے سے متعلق عرب لیگ کے فیصلے کی تائید نہیں کریں گے- انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ غلط تھا اور تیونس کی حکومت نے شام کے لئے ایک کونسل جنرل بھی منتخب کر لیا ہے- طیب البکوش نے کہا کہ شام کے سلسلے میں عرب لیگ اور اقوام متحدہ نے قراردادیں جاری کی ہیں لیکن ہم تعلقات ختم کرنے کی حمایت نہیں کرتے اور اسے صحیح اقدام نہیں سمجھتے- تیونس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب لیگ کی قرارداد کے باوجود شام میں نو عرب ممالک کی سفارتی نمائندگی موجود ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ شام میں قونصل خانہ ہونا تیونس کے مفاد میں ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲