29 جولائی 2015 - 09:50
حکومت انقرہ عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ کرے: عراق

عراقی پارلیمنٹ نے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مبنی ترکی کے اقدام کی مذمت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی اراکین پارلیمنٹ نے منگل کے روز عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مبنی ترکی کے اقدام کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت انقرہ عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی بند کرے- عراقی اراکین پارلیمنٹ نے شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کو عراق کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ شمالی عراق پر ترکی کے ہوائی حملے جاری نہیں رہنے چاہییں- عراقی کابینہ نے بھی عراقی سرزمین پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کو خطرناک اقدام اور عراقی حاکمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے- قابل ذکر ہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے عراقی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کئے بغیر جمعے کی رات کو شمالی عراق میں واقع پی کے کے کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲