28 جولائی 2015 - 10:10
کراچی میں 34 افراد کی ٹارکٹ کلنگ میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی میں 34 افراد کی ٹارکٹ کلنگ میں مطلوب دہشت گرد کو عمان سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں 34 افراد کی ٹارکٹ کلنگ میں مطلوب دہشت گرد کو عمان سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم حنیف کوکراچی ایئرپورٹ پراومان سے کراچی واپسی پرگرفتارکیا گیا، حنیف کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیرازکامریڈ گروپ سے ہے اوروہ سیاسی کارکنوں سمیت 34 افراد کے قتل میں پولیس کو مطلوب ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم حنیف کا بھائی سہیل عرف سنی بھی درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس وقت وہ مسقط میں موجود ہے۔

.......

/169