27 جولائی 2015 - 11:56
ایران کے وزیر خارجہ کی نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' پیر کے روز اپنا دورہ عراق کے پہلے دن کے موقع پر مذہبی شہر 'نجف اشرف' میں 'آیت الل العظمیٰ سید علی سیستانی' کے ساتھ ایک ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' پیر کے روز اپنا دورہ عراق کے پہلے دن کے موقع پر مذہبی شہر 'نجف اشرف' میں 'آیت الل العظمیٰ سید علی سیستانی' کے ساتھ ایک ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا.

ايران كے اعلي سطحي وفد كي قيادت كرتے ہوئے محمد جواد ظريف نے آج عراقي شہر كربلائے معلي ميں واقع حضرت امام حسين اور حضرت ابوالفضل العباس عليہم السلام كے روحاني بارگاہ كي زيارت كے بعد نجف روانہ ہوئے جہاں وہ حضرت امام علي عليہ اسلام كے روضے كي زيارت كے بعد جہان تشیع کے مرجع تقلید آيت اللہ سيستاني سے ملے.
اس موقع پر ايراني وزير خارجہ نے آيت اللہ سيستاني كے ساتھ علاقائي صورتحال، ايران کے جوہري مذاكرات اور حاليہ طے پانے والے جوہري معاہدے سميت مسلم امہ اور عراق كي صورتحال كے حوالے سے تفصيلي گفتگو كي.
ظريف نجف كے سنئير مذہبي رہنماوں كے ساتھ ملاقات كے بعد عراقي دارالحكومت بغداد روانہ ہوں گے جہاں سنئير عراقي حكام سے اہم امور پر ملاقاتيں متوقع ہيں.
گزشتہ روز ايراني وزير خارجہ اپنے علاقائي دوروں كے سلسلے ميں كويت اور قطر پہچنے جہاں وہ سنئير رہنماؤں سے تازہ ترين علاقائي صورتحال، باہمي روابط اور جوہري معاہدے پر اہم مذاكرات كئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲