26 جولائی 2015 - 14:28
شامی صدر کا فراریوں کے لئے عام معافی کا اعلان

شام کے صدر بشار اسد نے جنگ سے فرار ہونے والوں کے لئے عام معافی کا فرمان صادر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے جنگ سے فرار ہونے والوں کے لئے عام معافی کا فرمان صادر کیا ہے۔ شامی صدر آج شام میں دہشت گردی کے خلاف منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر اور ترکی نے داعش دہشت گردوں کے ذریعہ شامی حکومت کو گرانے کی بہت کوشش کی جسے شامی عوام اور حکومت نے ملکر ناکام بنادیا ہے۔

.......

/169