26 جولائی 2015 - 10:11
ایران کے وزیر خارجہ کویت، قطر اور عراق کے دورے پر

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے علاقائی ممالک کے دورے کا مقصد، ہمہ جانبہ تعاون اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے علاقائی ممالک کے دورے کا مقصد، ہمہ جانبہ تعاون اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے-
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ہفتے کی رات نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے علاقائی دورے میں کویت، قطر اور عراق جائیں گے- یہ دورہ اتوار کے روز سے شروع ہو رہا ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان ملکوں کے علاوہ دیگر علاقائی ملکوں کا دورہ بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے- حسین امیر عبد اللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران، علاقے کے ملکوں کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، کہا کہ انتہا پسندی اور تشدد کا مقابلہ اور علاقائی تعلقات کو مستحکم کرنا، علاقے میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لئے ایک بنیادی ضرورت ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر، علاقے کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲