26 جولائی 2015 - 10:00
عراق اور شام پر ترکی کے فضائی حملوں میں ۳۰ افراد ہلاک

شمالی عراق اور شام پر ترکی کے فضائی حملوں میں تیس افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی شام اور عراق پر گذشتہ دو راتوں سے ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں، پی کے کے ، کے تیس اراکین ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں متعدد عام شہری بھی شامل ہیں- ترکی کے لڑاکا طیاروں نے سنیچر کی رات شمالی عراق و شام پر چار سو ہدف پر بمباری کی- اسی طرح سنیچر کے دن انقرہ نے تصدیق کی کہ ترکی کے اندر داعش دہشت گرد گروہ اور پی کے کے، کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان گروہوں کے تین سو بیس افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲