25 جولائی 2015 - 17:41
شکست اور بدنامی سعودی عرب کا مقدر بن چکی ہے: آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ بہت سے ممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کئے جانے کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران بڑی دانشمندی کے ساتھ خطے کے حالات کے بارے میں اپنے مواقف مستحکم بنائے گا۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کو ایک کٹھن اور اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم نے پوری قوت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا اور یورپی ممالک کو اس حقیقت سے آگاہ کر دیا کہ انہوں نے ایرانی قوم پر ظلم کیا ہے اور اب ان کو اس ظلم کا کسی طرح ازالہ کرنا ہوگا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے بارے میں ترکی کے موقف میں تبدیلی کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی اس دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں حصہ لیتا ہے تو اس سے اس دہشت گرد گروہ پر زمینی حملوں اور اس کی نابودی کی راہ ہموار ہو جائے گی- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر حملوں کے اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی ہوئی ہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سعودی عرب نے یمن پر حملے کے منفی نتائج سے بچنے کے مقصد سے اس ملک پر اپنے حملے تیز کر دیئے لیکن آخرکار شکست اور بدنامی سعودی عرب کا ہی مقدر بنے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲