25 جولائی 2015 - 15:52
عراقی وزیر اعظم: پارلیمنٹ شناختی کارڈ کے اجراء کا بل فورا منظور کرے

عراق کے وزیر اعظم نے شہریوں کے لئے قومی شناختی کارڈ کے منصوبے کو دہشت گردوں کی شناخت کے سلسلے میں موثر قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہفتے کے دن قومی شناختی کارڈ منصوبے سے متعلق ایک تقریب کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے لئے قومی شناختی کارڈ سے دفتری اور مالی بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا۔ حیدر العبادی نے مزید کہا کہ قومی شناختی کارڈ کے اجراء سے عراق میں دہشت گردوں کی شناخت میں بھی مدد ملے گی۔
حیدر العبادی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے افراد کی فراہم کی جانے والی نجی معلومات صیغۂ راز میں رکھی جانی چاہئیں۔ عراقی وزیر اعظم نے ملک کی پارلیمنٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ عراقی شہریوں کے لئے قومی شناختی کارڈ کے اجراء سے متعلق بل کو فورا منظور کرے۔ حیدر العبادی نے مزید کہا کہ عراقی حکومت، قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے ضروری اقدامات انجام دینے کی پابند ہے۔

.......

/169