اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ سیکورٹی اور قبائلی طریقے اور تکفیری دہشت گردی، علاقے کے استحکام کے لئے خطرہ بن گئی ہے- وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحرین کے وزیر خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے علاقے کے امن و استحکام کی راہ میں ہمیشہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے اور وہ، علاقے میں امن و استحکام کی مہم کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحرینی حکام کو صلاح دی کہ وہ منفی ماحول بنانے کے بجائے اپنے مسائل کی جڑوں پر مکمل توجہ دیں اور بحالی اعتماد کے لئے موثر اقدامات عمل میں لاتے ہوئے اپنے ملک کے سیاسی مسائل کے حل کی غرض سے سنجیدہ گفتگو کے لئے ماحول تیار کریں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲