24 جولائی 2015 - 11:45
دنیا کی بڑی طاقتیں، ایران کی صلاحیتیں تسلیم کرنے پر مجبور

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے، خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتوں نے ملت ایران کی صلاحیتوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس شورائے اسلامی کے، خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے جمعرات کی رات مغربی ایران کے صوبہ لرستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں نے ملت ایران کی صلاحیتوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے- علاء الدین بروجردی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے درمیان ایٹمی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایٹمی مذاکرات میں اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ طاقت کے لحاظ سے دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کے برابر ہے- علاء الدین بروجردی نے آئندہ کامیابی کے حصول کے لئے مذاکرات میں مزید توجہ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کئے اور وہ، ایٹمی ایران کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوئیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲