15 جون 2009 - 19:30

افغانستان میں طالبان نے اتحادی فوج کے خلاف ”آپریشن نصرت “ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ افغانستان میں ہزاروں اضافی اتحادی فوجیوں کی آمد کے پیش نظر طالبان نے نیا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے جسے آپریشن نصرت کا نام دیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق افغان عوام اپنے دفاع اور ملک کی آزادی کیلئے ایک بھرپور آپریشن کی ضرورت محسوس کررہے ہیں۔ آپریشن نصرت کے دوران امریکی اور نیٹو فورسز ، ان کے حامی افغان حکام ، افغان فورسز اور غیر ملکی سفارت کاروں کو حملوں اور خودکش دھماکوں کا نشانہ بنایا جائے گا ۔ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے آنے والے ہفتوں میں بیس ہزار سے زائد اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔