اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے سماجی امور کے کمیشن کے نائـب سربراہ، فرج اللہ عارفی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو رپورٹ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمنٹ کے اوپن سیشن میں پیش کی، وہ تقریبا ایرانی عوام کے ارادے اور توقعات اور رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے طے شدہ اصولوں کے مطابق تھی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے ایک اور رکن سید محمد سادات ابراہیمی نے بھی کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے درمیان مذاکرات اور ان کے نتائج کے بارے میں ایران کے وزیر خارجہ کی رپورٹ، ایرانی عوام کو پیش کی گئی ایک جامع رپورٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے بھی وزیر خارجہ کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک نے بارہ سال قبل جوہری مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا جو چودہ جولائی دو ہزار پندرہ کو جا کر نتیجے پر پہنچا۔ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی منصوبے کو تسلیم کیا جائے گا اور تمام پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔
.......
/169