21 جولائی 2015 - 11:54
عراقی وزیر اعظم: مسلح افواج کو سیاسی مسائل سے دور رکھا جائے

عراق کے وزیر اعظم نے تمام سیاسی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی اختلافات میں ملوث نہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب فوج نے دہشت گردوں کے خلاف عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی کشمکش اور اختلافات سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے سیاسی گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو بہت سے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان مشکلات کے حل اور فوج کی حمایت کے لئے اتحاد اور یکساں موقف اختیار کرنے کی شدید ضرورت ہے۔
حیدر العبادی نے مزید کہا کہ داعش سے وابستہ تکفیری عناصر نے اپنی جارحیت جاری رکھنے پر زور دیا ہے تاہم عراق کی انٹیلی جنس کوششوں اور فوج اور عوامی فورس کی دلیری اور بہادری کی وجہ سے انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے سلسلے میں تعاون کی پیش کش کی۔

.......

/169