20 جولائی 2015 - 12:26
ترکی میں بم دھماکہ ۱۲۷ افراد ہلاک اور زخمی+ تصاویر

ترکی کے جنوب مشرقی شہر سورج میں ایک زوردار بم دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز نیوز کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر سوروچ میں ایک زوردار بم دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترکی میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنھیں ترکی امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سے تربیت دیکر شام بھیج رہا ہے ۔ ادھر شامی مہاجرین کی حالت بھی کافی خستہ ہے ترک فوجیوں نے کئی شامی مہاجرین کو گرفتار بھی کیا ہےترکی امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ ملکر شام کی حکومت کو گرانا چاہتا تھا لیکن ترکی اپنے ہدف میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے شامی حکومت کو گرانے والے سبھی ممالک در حقیقت اسرائیل کے حامی ہیں۔