19 جولائی 2015 - 13:28
پاکستان، حقانی گروہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے: افغان کمانڈر

افغانستان کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ پاکستان، گروہ طالبان کے ساتھ کابل کے امن مذاکرات سے مراعات حاصل کرنے کے درپے ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی افغانستان کے فوجی کمانڈر محمد شریف یفتلی نے کہا ہے کہ پاکستان، حقانی گروہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ یہ گروہ، افغانستان کے علاقوں پر قبضہ کرلے اور اقتدار پر قابض ہو جائے اور اس طرح سے طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات میں زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کرے- انہوں نے کہا کہ حقانی گروہ کو افغانستان میں اقتدار میں لانے سے پاکستان کا مقصد، اس ملک میں اسلام آباد کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے- محمد شریف یفتلی کے بقول افغانستان کو پچاس فیصد سے زیادہ خطرہ صوبہ پکتیا سے ہے، کیوں کہ یہ صوبہ، پاکستان کے پڑوس میں واقع ہے اور پاکستان کی کوشش ہے کہ حقانی دہشت گرد گروہ کے ساتھ تعاون کے ذریعے افغانستان پر مسلط ہو جائے- حال ہی میں پاکستانی طالبان گروہ کے افراد، افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے اچین شہر میں داخل ہوئے ہیں تاکہ وہ، داعش دہشت گردوں کی حمایت کریں کہ جنہیں حال ہی میں افغان فوج سے شکست کا منھ دیکھنا پڑا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲