19 جولائی 2015 - 10:42
ممنون حسین کا ایرانی صدر حسن روحانی کو فون، عید کی مبارکباد اور ایٹمی معاہدہ کا خیر مقدم

پاکستانی صدر ممنون حسین نے عید کے موقع پر ایرانی ہم منصب صدر حسن روحانی کو ٹیلی فون کیا، اور عید کی مبارکباد دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی صدر ممنون حسین نے عید کے موقع پر ایرانی ہم منصب صدر حسن روحانی کو ٹیلی فون کیا، اور عید کی مبارکباد دی، اس موقع پر صدر ممنون حسین نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے حالیہ ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم بھی کیا۔

ممنون حسین نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔ ہفتہ کو صدر ممنون حسین نے ایرانی صدر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے حالیہ ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

پاکستانی صدر نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل اور آزمائش کی ہر گھڑی میں ایرانی بھائیوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ایران کے مابین سالانہ تجارت کا حجم 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169