19 جولائی 2015 - 10:15
داعش کے دہشتگردوں کی تعداد ہر دن کم؛ الحسکہ میں 800 داعشی ہلاک

شام کی فوج نے الحسکہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 800 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے الحسکہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 800 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی درجن دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے ۔ ادھر شامی فوج نے داعش اور النصرہ دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے صوبہ لاذقیہ کے پانچ دیہاتوں کو آزاد کرلیا ہے۔

شامی فوج نے صوبہ رقہ میں فاطسہ اور اہیشہ علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

.......

/169