19 جولائی 2015 - 07:41

ویکی لیکس ویب سائٹ کے بانی نے جرمنی کو این ایس اے کے خلاف گواہی دینے کی پیش کش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ویکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولین آسانج نے کہا ہے کہ اگر جرمن پارلیمنٹ کو این ایس اے کی خفیہ کارروائیوں کے سلسلے میں گواہ کی ضرورت ہو تو وہ عدالت میں حاضر ہونے اور گواہی دینے کے لئے تیار ہیں۔ وکی لیکس کے بانی نے کہا کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جو جرمن چانسلر اور وزیر خارجہ سمیت متعدد جرمن حکام کے خلاف امریکی سلامتی کے ادارے این ایس اے کی خفیہ کارروائیوں کو ثابت کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ دو جولائی دو ہزار پندرہ کو جولین آسانج نے بتایا تھا کہ این ایس اے کی خفیہ کاروائیوں کا پردہ فاش کرنے کی وجہ سے اس ویب سائٹ کے تمام کارکنوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ جولین آسانج گذشتہ تین سال سے لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گزین ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲